14 نومبر 2026 - 16:56
1 | واشنگتن "محفوظ پناہ گاہ" کی تلاش میں: جغرافیائی محل وقوع بچاؤ کی ضمانت نہیں رہا

"جنگِ رمضان" میں امریکہ کی ایران کے سامنے تزویراتی شکست کے بعد، واشنگٹن مغربی ایشیا میں اپنے فوجی ڈھانچے کی بنیادی نظرثانی کر رہا ہے۔ اس نظرثانی کا مرکز خلیج فارس کے زدپذیر (Vulnerable) اڈوں سے فوجی صلاحیت کا کچھ حصہ مقبوضہ علاقوں (اسرائیل) میں منتقل کرنا ہے۔ تاہم یہ جغرافیائی تبدیلی بنیادی سلامتی مسئلہ حل نہیں کرتی، [۔۔۔]

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ "جنگِ رمضان" میں امریکہ کی ایران کے سامنے تزویراتی شکست کے بعد، واشنگٹن مغربی ایشیا میں اپنے فوجی ڈھانچے کی بنیادی نظرثانی کر رہا ہے۔ اس نظرثانی کا مرکز خلیج فارس کے زدپذیر (Vulnerable) اڈوں سے فوجی صلاحیت کا کچھ حصہ مقبوضہ علاقوں (اسرائیل) میں منتقل کرنا ہے۔ تاہم یہ جغرافیائی تبدیلی بنیادی سلامتی مسئلہ حل نہیں کرتی، کیونکہ وہی ایرانی میزائل طاقت جو خلیج فارس کے امریکی اڈوں کو ناقابلِ دفاع بنا چکی ہے، مقبوضہ علاقوں کو بھی مکمل طور پر اپنی زد میں رکھتی ہے۔

1 | واشنگتن "محفوظ پناہ گاہ" کی تلاش میں: جغرافیائی محل وقوع بچاؤ کی ضمانت نہیں رہا

مضمون کا خلاصہ:

ایسی شکست جس نے حکمتِ عملی ہی کو بدل دیا:

"فارن افیئرز" میگزین کے مطابق ایران کے خلاف جنگ امریکہ کے لئے "تزویراتی شکست" تھی؛ اعلان کردہ اہداف ناقابلِ حصول رہے اور ٹیکٹیکل حملے تزویراتی غلطیوں کی تلافی نہ کر سکے، اور جنگ نے امریکی ہتھیاروں کے ذخیرے کو خطرناک حد تک ختم کر دیا۔

1 | واشنگتن "محفوظ پناہ گاہ" کی تلاش میں: جغرافیائی محل وقوع بچاؤ کی ضمانت نہیں رہا

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے جنگ کے آغاز سے مغربی ایشیا میں امریکی اڈوں پر 2000 سے زائد فضائی، میزائل اور ڈرون حملے کئے، 8 ممالک کے 20 فوجی اڈوں کو نقصان پہنچایا اور 42 فوجی طیارے تباہ کر دیئے؛ نقصان کا تخمینہ کم از کم 13 ارب ڈالر لگایا گیا، جبکہ بعض ماہرین اسے کئی گنا زیادہ مانتے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے سیٹلائٹ تصاویر کی رو سے تصدیق کی کہ ایران کے حملوں نے 26 اڈوں اور امریکی سازوسامان والے مقامات کو نقصان پہنچایا یا تباہ کیا۔

اہم بات یہ ہے کہ ایران نے طیاروں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے سے پہلے امریکی ابتدائی انتباہی نظام اور ریڈارز ناکارہ کر دیئے، جس کے نتیجے میں امریکہ نے خلیج فارس میں اپنے فوجی اثاثوں کے بڑے حصے اور سازوسامان کو باہر نکال لیا۔

1 | واشنگتن "محفوظ پناہ گاہ" کی تلاش میں: جغرافیائی محل وقوع بچاؤ کی ضمانت نہیں رہا

منتقلی کی منطق:

ان نقصانات نے امریکہ کو بظاہر، "واضح حل" کی طرف دھکیلا: "اگر خلیج فارس کے اڈے ایرانی زد میں ہیں تو فوجی صلاحیت ایسی جگہ منتقل کی جائے جو جغرافیائی طور پر دور اور مضبوط تزویراتی اتحاد کے فریم میں ہو۔"

1 | واشنگتن "محفوظ پناہ گاہ" کی تلاش میں: جغرافیائی محل وقوع بچاؤ کی ضمانت نہیں رہا

متعدد رپورٹس کے مطابق امریکی دہشت گرد مرکزی کمان (سینٹ کام) بحرین، کویت اور سعودی عرب کے اڈوں سے کچھ آپریشنل نظامات مقبوضہ علاقوں میں منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ "ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کا خطرہ" کم ہو۔ بعض رپورٹس میں نئے مستقل اڈوں یا مقبوضہ فلسطین کے علاقے "نقب" کے موجودہ فضائی اڈے کی توسیع کا امکان بتایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلخیص و ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha